ممنوعہ فنڈنگ انکوائری روکنے کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست پر آج سماعت ہو گی

7

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ انکوائری روکنے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات سے روکا جائے جبکہ چھاپے غیر قانونی ہیں اور گرفتاریوں سے بھی روکا جائے۔ 
درخواست کے مطابق حکومت مخالف تحریک کیلئے فنڈز اکٹھے کئے جو قانون کے مطابق تھے، عطیات وصولی کا معاملہ دیکھنا الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا اختیار ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 27 ستمبر کو پشاور ہائیکورٹ اسد قیصر کی درخواست مسترد کرکے ایف آئی اے کو انکوائری جاری رکھنے کا حکم دے چکی ہے۔

تبصرے بند ہیں.