راولپنڈی میں ڈینگی کے وار جاری

18

راولپنڈی: شہر میں ڈینگی کے وار اور ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جہاں ڈینگی مچھر کے حملوں کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 3 ہزار 84 ہو گئی ہے جبکہ زیر علاج مریضوں کی تعداد 233 تک جا پہنچی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 45 مریض راولپنڈی کے سپتالوں میں زیر علاج ہیں اور شہر کے تین ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 233 ہو گئی ہے۔ 
محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تین ہسپتالوں کے 404 بیڈز پر 233 مریض زیر علاج ہیں۔ بےنظیر بھٹو جنرل ہسپتال میں 92، ہولی فیملی میں 86 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 55 مریض زیر علاج ہیں۔
اسی طرح تین ہسپتالوں میں ڈینگی کے شکار مریض 130 ہو گئے ہیں اور اب تک ڈینگی کا نشانہ بن کر 2 شہری زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.