رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پنجاب میں گورنر راج کے نفاذ پر غور 

216

اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کے پنجاب حکومت کی طرف سے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد پنجاب میں حکومت کے خاتمے اور گورنر راج نافذ کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ لندن سے نواز شریف اور مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔ اجلاس میں پنجاب حکومت کے خاتمے پر غور کیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی طرف سے اینٹی کرپشن کی طرف سے درج مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.