بری خبر، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا 

385

نیویارک: اوپیک پلس کی طرف سے تیل کی پیداوار 20 ملین بیرل یومیہ کم کرنے کے اعلان کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اضافہ ہو گیا ہے۔

 

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان  ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا 5 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

 

امریکا میں خام تیل کی قیمت 92 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں تین اعشاریہ دو ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بڑھنے پر پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.