پی ٹی آئی کا دھرنا، وزارت داخلہ کی ضمنی الیکشن 90 روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست 

48

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کے باعث  وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہونے والی ضمنی الیکشن 90 دن کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کر سکتی ہے ۔ 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90 دن کے ملتوی کردیے جائیں ۔

 

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تحفظ کے لیے بھی زیادہ سے زیادہ سیکورٹی کی ضرورت ہے جبکہ پہلے ہی سیکورٹی فورسز سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں۔ مرکز اور صوبے بھی سیلاب زدہ علاقوں میں  مصروف عمل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.