عمران خان سے 2 ایم این ایز نے رقم لی لیکن ساتھ نہیں دیا، 3 نے صرف ریٹ بڑھایا: سینئر صحافی  کا انکشاف 

98

اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان اپنی آڈیو میں جن 5 این ایم ایز کا ذکر کر رہے ہیں ان میں سے 2 ایم این ایز نے رقم لے لی تھی لیکن فلور کراس نہیں کیا۔

 

سینئر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹ میں انکشاف کیا کہ تین ایم این ایز سے بات چیت ہوئی تھی لیکن انہوں نے اپنے ریٹ بڑھا لیا اور واپس چلے گئے تھے۔

 

 

واضح رہے کہ آج عمران خان کی آڈیو لیکس ہوئی ہے جس میں وہ ہارس ٹریڈنگ کا ذکر کر رہے ہیں اور کہہ رہے کہ 5 ایم این ایز تو میرے پاس ہیں اور اسے کہیں کہ 5 اور خرید دے تو کام ہوجائے گا۔

تبصرے بند ہیں.