اسد عمر کا سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ

6

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سائفر کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی پریشانی واضح تھی۔ انہوں نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب! آج بتا دیں کہ وہ سلیکٹر کون ہے جس کا آپ ذکر کرتے ہیں۔ 
اسد عمر کا کہنا تھا کہ میاں صاحب انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کے معاہدے کے حوالے سے آپ کہتے ہیں کہ غدائی ہوئی حالانکہ آپ کی پارٹی نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) بل کے خلاف ووٹ ڈالے۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کی 34 ترمیموں کا مسودہ تھا اور آخری وقت تک آپ نے اس فیٹف بل کی مخالفت کی، غداری آپ نے کی تھی جس کا ریکارڈ قومی اسمبلی میں موجود ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب اگلا مقدمہ عمران خان پر بھینس چوری کا ہو گا کیونکہ باقی تو کچھ رہ نہیں گیا، اسد عمر داتا دربار میں تھا اور پرچہ کٹا کہ آپ ایف 9 پارک میں لوگوں کو اشتعال دلا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.