امریکی ڈالر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری

19

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور صبح بھی کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 94 پیسے سستا ہونے کے بعد 220 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ اس میں مزید کمی کی توقع بھی کی جا رہی ہے۔ 
انٹر بینک میں ڈالر 22 ستمبر سے اب تک 19 روپے 71 پیسے سستا ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہونے کے بعد 222 روپے 50 پیسے کا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا تاہم اس وقت مثبت رجحان پایا جا رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 42 ہزار 323 پر آ گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.