"عمران خان کے مذاکرات کامیاب ہوگئے تو  نواز شریف اور مریم نواز لندن سے واپس نہیں آئیں گے”

147

اسلام آباد: سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان مذاکرات کامیاب ہوگئے تو نواز شریف تو کیا مریم نواز بھی لندن سے واپس نہیں آئیں گی۔

 

نیو نیوز کے پروگرام "بولو طلعت حسین کے ساتھ ” میں گفتگو کرتے ہوئے نصرت جاوید نے کہا کہ عمران خان مذاکرات کے دوران جو کچھ مانگ رہے ہیں انہیں مل گیا تو والد کے ساتھ بیٹی بھی واپس نہیں آئیں گی۔

 

واضح رہے کہ مریم نواز کچھ دیر قبل لندن پہنچی ہیں۔مریم نواز کا لندن ایئرپورٹ پر ان کے بھائی نے استقبال کیا۔مریم نواز نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ تقریبا تین سال بعد ملاقات کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.