بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا: شیخ رشید

21

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی بلکہ مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف الیکشن کرائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’آرمی چیف کے بیان کے بعد افواہیں ختم اور فوری الیکشن ہونے چاہئیں۔ حکومت اسلام آباد کے 25 لاکھ لوگوں کو قلعہ بند کرے گی تو لوگ اسلام آباد کے اندر سے اور مارگلہ کی پہاڑیوں سے نکلیں گے۔ بیلٹ کے مقابلے میں بلٹ کا استعمال سارے ملک میں سیاسی آگ لگا دے گا۔ تباہ حال معیشت خطرناک بحران میں داخل ہو جائے گی۔‘ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’اسلام آباد کے لوگوں نے محصور ہونے کے خوف سے گھروں میں راشن ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ وزراءکی تعداد 75 جس میں 22 بے محکمہ ہیں۔ کنٹینرز راستے نہیں روک سکتے۔ فوج بلانے اور آرٹیکل 245 لگانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ عظیم فوج کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی، مذاکرات کی میز پر لائے گی اور صاف شفاف الیکشن کرائے گی۔‘ 

تبصرے بند ہیں.