آرمی چیف کا دورہ امریکہ مکمل، وطن واپسی کیلئے روانہ

23

واشنگٹن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ دورہ امریکہ مکمل کر کے وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے امریکی وزیر دفاع سمیت بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور پاکستانی سفارتخانے میں ہونے والی تقریب سے خطاب بھی کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان، چین اور بھارت کے معاملات پر بھی بات کی اور امریکہ کو بتایا کہ پاکستان کشمیر کے تنازعہ کا جلد حل چاہتا ہے۔ 
ذرائع کا بتانا ہے کہ دورہ امریکہ میں ہونے والی ملاقاتوں میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک، امریکہ تعلقات میں بہتری، تجارت اور سرمایہ کاری پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان، امریکہ کا طویل مدتی شراکت دار رہا ہے۔
واضح رہے کہ آرمی چیف نے گزشتہ روز پاکستانی سفارتخانے میں ظہرانے سے خطاب کے دوران دوسری بار مدت ملازمت مکمل ہونے پر عہدے سے سبکد وش ہونے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسلح افواج خودکو سیاست سے دور کر چکی ہیں اور دور ہی رہنا چاہتی ہیں۔ 
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بیمار معیشت کی بحالی معاشرے کے ہر حصے دار کی ترجیح ہونی چاہیے، مضبوط معیشت کے بغیر قوم اپنے ٹارگٹ حاصل نہیں کر سکے گی اور مضبوط معیشت کے بغیر سفارتکار ی نہیں ہو سکتی۔

تبصرے بند ہیں.