پاکستان تحریک انصآف کے رہنما چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ ذہنی طور پر مفلوج شخص کو ملک کا وزیر دفاع لگا دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما چوہدری فواد حسین نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کبھی مسئلہ کشمیر پر بات کی نہیں کی ۔خواجہ آصف نے کبھی پاکستان کے دفاع پر بھی بات نہیں کی۔
چوہدری فواد حسین نے کہا خواجہ آصف کو صرف عمران خان فوبیا ہے ۔ذہنی طور پر مفلوج شخص کو وزیر دفاع لگا دیا گیا ہے یہ پاکستان کا نیشنل سیکیورٹی ڈیزاسسٹر ہے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کبھی ایک لفظ کشمیر پر بات کی ہو کبھی پاکستان کے دفاع پر بات آپ نے نہی سنی ہو گی صرف عمران خان فوبیا ہے ذھنی طور پر مفلوج شخص کو وزیر دفاع لگا دیا گیا ہے یہ پاکستان کا نیشنل سیکیورٹی ڈیزاسسٹر ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 5, 2022
تبصرے بند ہیں.