وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین سے کیا وعدہ پورا کردیا

62

وزیراعظم شہباز شریف  نے متاثرین سیلاب سے  کیا  وعدہ پورا کردیا ،وزیراعظم شہبازشریف  کے وعدے کے مطابق فلڈ ریلیف ولیج کے 100 گھروں کی تعمیر مکمل کر لی گئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے 2ستمبر کو ٹانک کے دورے کے دوران 100 مکانات کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا ۔3 ستمبر کو جگہ منتخب ہوئی، 7 ستمبر کو دونوں مقامات کا سروے مکمل کرکے 11 ستمبر کو تعمیرکا آغاز ہوا۔ٹانک میں سیلاب متاثرین کے لئے  گھروں  کی تعمیر  24 دن میں مکمل کی گئی ہے ۔  گھروں کا نقشہ  ملک کے ممتاز آرکیٹیکٹ علی نقوی نے تیار کیا  ہے ۔

 

گھروں کی تعمیر کے علاوہ سولر سسٹم کی سہولت سے آراستہ سکول، کلینک اور ٹویب ویل بھی قائم کئے گئے ہیں ۔گھروں کی تعمیر میں  جدید تعمیراتی مواد اور ٹیکنالوجی استعمال کی گئی یہ گھرسخت موسمی حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔100 گھروں کی اس بستی کے ارد گرد 9000 مقامی نوعیت کے درخت بھی لگائے گئے ہیں ۔

 

وزیراعظم شہبازشریف نے  منزیز گلوبل ایوی ایشن‘ کے ’سی۔ای۔او‘ فلپ جوئیننگ سے  ملاقات  میں کہا کہ  آپ کا جذبہ قابل تعریف اور 100 گھروں کی تعمیر سیلاب متاثرین کی آبادکاری میں اہم قدم ثابت ہوگی۔گروپ نے 2005 کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب میں مٹھن کوٹ، راجن پور میں 270 گھر بنائے تھے گروپ پاکستان میں ہوابازی کے شعبے میں بڑی سرمایہ کاری کرنے اور سکئینگ ریزارٹ بنانے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.