پاکستان ریلوے نے ریل آپریشن بحال کر دیا 

40

لاہور : پاکستان ریلوے نے ریل آپریشن بحال کر دیا،لاہور ریلوے اسٹیشن سے پہلی قراقرم ٹرین کراچی کےلئے روانہ ہو گئی ۔

 

بارشوں اور سیلاب کی  وجہ سے ریلوے ٹریک  زیر آب آنے کی وجہ سے ٹرینوں کو نظام معطل ہوگیا تھا ، آج پاکستان ریلوے کی جانب سے  ٹرین آپریشن بحال ہونے پر لاہور سے پہلی ٹرین قراقرم ایکسپریس مسافروں کو لے کر کراچی کےلئے روانہ ہوگئی، قراقرم ایکسپریس کو دلہن کی طرح سجایا گیاتھا، ٹرین  اپنے مقررہ وقت پر  دوپہر   تین بجے لاہور سے  کراچی روانہ ہوئی۔

 

قراقرم ایکسپریس 975 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی جو 22 گھنٹے میں مسافروں کو منزل مقصود تک پہنچائے گی، ڈویثرنل افسران ذیشان شہزاد ۔عبید پال اور اسٹیشن مینجر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی  جزوی طور پر ٹرین سروس بحال ہوئی ہے  ٹریک کو دیکھتے ہوئے جلد  مزید ٹرینیں  بھی چلائی جائیں گی ۔

ریلوے انتظامیہ کاکہناتھاکہ آج قراقرم ایکسپریس سمیت تین ٹرینیں کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس ٹرینیں بھی بروقت چلائی گئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.