اساتذہ قوم کے معمار ہیں، ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

31

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں ، ان کے مسائل کو حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔

 

وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ اساتذہ محنت اور جذبے سے قوم کے نونہالوں کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنے کا فریضہ سرانجا م دے رہے ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کیلئے سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں ۔ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پھیلانے والوں کو کڑی سزائیں دی جائیں گی ۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ پنجاب میں منشیات کے سدباب کیلئے بااختیار ادارہ بنایا جائے گا ۔ خصوصی عدالتیں اور پولیس سٹیشن قائم کئے جائیں گے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کرام تعلیمی اداروں میں منشیات سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے میں اپنا موثر کردارادا کریں ۔ دین سے لگاؤ اور دینی تعلیم بھی منشیات سے بچاؤ کا ذریعہ ہے ۔

 

گزشتہ دنوں گورنمنٹ فاطمہ جناح کالج چونا منڈی کے ٹیچنگ سٹاف نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ملاقات کرکے کنٹریکٹ اساتذہ کے حوالے سے بات چیت کی تھی ۔

 

جس پر وزیراعلیٰ نے کالج اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے فول پروف سسٹم وضع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دی جو 14 روز میں اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے قابل عمل تجاویز پیش کرے گی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت اساتذہ کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی ۔

 

سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.