انٹربینک میں ڈالر 223 روپے 90 پیسے کا ہو گیا

171

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان جاری ہے اور آ ج بھی کاروباری دن کے آغاز پر اس کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج صبح کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 74 پیسے سستا ہونے کے بعد 223 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں ڈالر اب تک 15 روپے 75 پیسے سستا ہو چکا ہے جبکہ ڈالر کی قدر میں اس کمی کے بعد پاکستان پر قرضوں کی مالیت میں 1950 ارب روپے کی کمی بھی آئے گی۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 123 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 473 پر آ گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.