اللہ کا شکر ہے اپنے والد سے ملوں گی، احساسات بیان نہیں کر سکتی: مریم نواز

33

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے لندن روانگی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد سے ملنے جا رہی ہوں اور اپنے احساسات بیان نہیں کر سکتی۔ 
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف لندن روانگی کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پہنچیں جہاں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے میں اپنے والد سے ملنے لندن جا رہی ہوں اور ان سے ملنے کیلئے بے چین ہوں، اپنے احساسات بیان نہیں کر سکتی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کا لندن روانگی کا پلان موخر ہو گیا ہے اور اب وہ بعد میں لندن روانہ ہوں گے تاہم پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اسی پرواز سے لندن روانہ ہو رہے ہیں۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی مریم نواز شریف کو لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس ملا جس کے بعد انہوں نے ہنگامی پریس کانفرنس بھی کی تھی اور اب وہ لندن میں 3 سال کے بعد اپنے والد نواز شریف سے بالمشافہ ملاقات کر سکیں گی جبکہ ان کی واپسی ایک ماہ بعد 6 نومبر کو شیڈول ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.