طب کا اعلیٰ ترین نوبل انعام سویڈن کے سائنسدان کے نام رہا

70

اسٹاک ہوم: طب کا اعلیٰ ترین نوبل انعام سویڈن کے سائنسدان کے نام رہا ، سویڈن کی اسمبلی آف کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ نے طب کا 2022 کا انعام اپنے ہی ملک کے سائنسدان سوانتے پابو کو دینے کا اعلان کر دیا ۔

 

نوبل کمیٹی کے مطابق سوانتے پابو نے ہزاروں سال پرانی ہڈی کے جینوم یا ڈی این اے کو سمجھنے کا جدید اور آسان طریقہ دریافت کیا ، جس سے 40 ہزار سال پرانے انسان سے متعلق معلومات حاصل کرنا ممکن ہو گیا ہے ۔

 

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سوانتے پابو نے 40 ہزار سال پہلے یورپ اور وسطی ایشیا میں پائے جانے والے انسانوں ’نینڈر تھلز’ کے ارتقا کو سمجھنے کا طریقہ دریافت کیا ۔

 

ان کے طریقے سے جدید دور کے انسان جنہیں ہومو سپئنز کہا جاتا ہے اور پرانے دور کے انسانوں میں مماثلت کی تحقیقات کا بھی راستہ کھلا ہے ۔

 

واضح رہے کہ نوبل انعام مجموعی طور پر 6 کیٹیگریز ’طب ، معاشیات ، کیمسٹری ، فزکس ، ادب اور امن‘ کیلئے گرانقدر خدمات پر دیا جاتا ہے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.