انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے مزید سستا ہوگیا

66

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کے سستا ہونے کا عمل جاری ، انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 4 پیسے سستا ہوگیا ۔

 

انٹربینک میں ڈالر 225 روپے 25 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 227 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا ۔

 

گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹریو میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے کم ہے ۔ آپ دیکھیں گے جلد یہ 200 سے کم ہوگیا ۔ اس وقت ڈالر بین الاقوامی طور پر مضبوط ہے ۔ ڈالر کی جو قدر ہے وہ حقیقی نہیں ہے ۔ اپنی پالیسیوں کے تحت روپے کو مضبوط کریں گے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ان شا اللہ اب نہ ڈالر اوپر جائیگا اور نہ ہی عمران خان کا لانگ مارچ کامیاب ہوگا اگر انہوں نے شوق پورا کرنا ہے تو کریں لیکن ہم پاکستانی معیشت کو نقصان نہیں پہنچنے دینگے ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.