پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا

192

کراچی سے پشاور تک آپریشن دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا .

پاکستان ریلوے  نے پیر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خیبر میل، قراقرم ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس سمیت ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرین کے کرایوں میں درج ذیل اضافہ کیا گیا ہے۔خیبر میل کے کراچی سے پشاور کے لیے اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11,000 روپے، اے سی بزنس کلاس کا 6,200 روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 5,700 روپے کر دیا گیا ہے۔

کراچی لاہور روٹ کے لیے قراقرم ایکسپریس کے اکانومی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔جبکہ کراچی ایکسپریس کا اے سی سلیپر کرایہ بھی 9000 روپے، اے سی بزنس کا 5700 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ 4150 روپے اور اکانومی کرایہ 3000 روپے کر دیا گیا ہے۔

 

رحمان بابا ایکسپریس کا اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7000 روپے، اے سی اسٹینڈرڈ 5000 روپے اور اکانومی کلاس کا کرایہ 3000 روپے کر دیا گیا ہے۔پاکستان بزنس ایکسپریس کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ سات ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ریلوے نے صوبہ سندھ میں سپر فلڈ کے بعد 26 اگست کو معطل ہونے کے ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد 2 اکتوبر سے کراچی کے لیے مسافر ٹرینیں بحال کر دی ہیں۔

واضح  رہے  کراچی لاہور آپریشن تاحال بحال نہیں ہوسکا ۔کراچی لاہور آپریشن کو 5 اکتوبر تک بحال کرنے کاا مکان ہے ۔

تبصرے بند ہیں.