پاکستان میں مزید 50 افراد کورونا وائرس کا شکار

4

لاہور: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس وباءسے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 
تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 ہزار 139 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 50 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ 
قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی اور کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ 45 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.