ملک میں بارشوں اور سيلاب سے مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے

8

لاہور: ملک بھر میں بارشوں اور سيلاب کى تباہ کارياں جاری ہیں ، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار ، 693 ہوگئى جبکہ زخميوں کی کل تعداد 12 ہزار ، 865 ہو گئی ہے ۔

 

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بلوچستان اور پنجاب میں پانچ ، پانچ ، سندھ میں چار اور گلگت بلتستان میں ایک شخص جاں بحق ہوا ۔ دم توڑنے والوں میں 724 مرد ، 340 خواتین اور 629 بچے شامل ہیں ۔

 

این ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب سے سات لاکھ 76 ہزار 488 گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ۔ ایک ہزار 374 کلو میڑ سڑکیں جبکہ 410 پل متاثر ہوئے ہیں ۔

 

سندھ میں سیلاب کا زور تو ٹوٹ گیا لیکن سینکڑوں کلومیٹر کا علاقہ ابھی تک پانی میں ڈوبا ہوا ہے ، ہر آنے والا دن متاثرین کےلئے نئی مشکلات لا رہا ہے ۔ متاثرین پر وبائی امراض کا حملہ بڑھ رہا ہے ۔ لاکھوں افراد مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔

 

ادھر سیہون شریف میں سیلابی صورتحال کے باعث دربار لعل شہباز قلندر پر زائرین کی آمد کم ہوگئی ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.