روس نے یوکرین کے الحاق کیخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا

34

نیویارک: امریکا میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں روس نے یوکرین کے الحاق کیخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا ۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین اور بھارت کی جانب سے کوئی نمائندہ حاضر نہ ہوا ۔

 

روس نے یوکرین کے 4 علاقے ضم کرنے کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش کی گئی امریکی قرارداد ویٹو کردی ہے ۔ امریکا نے قرارداد میں روسی اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا تھا ۔

 

گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقے روس میں ضم کرنے کا باضابطہ اعلان کیا تھا ۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے ریڈ سکوائر کی تقریب میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 خطوں کے روس کے ساتھ الحاق کی دستاویز پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر روسی صدر نے کہا کہ یہ لاکھوں افراد کی مرضی ہے اور اب یہ چاروں روس کے نئے خطے بن چکے ہیں ۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اعلان کے بعد یوکرین کے 15 فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا ہے ۔

 

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ 219 ویں دن میں داخل ہو چکی ہے ۔ یوکرینی شہر ذپوررضضیا کے گورنر نے دعوی کیا ہے کہ متعدد روسی میزائل حملوں کے نتیجے میں یوکرینی شہر میں 23 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق روس یوکرین جنگ کے دوران 5 ہزار سے زائد افراد سمیت 9 ہزار یوکرینی فوجی اور 25 ہزار روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.