منی لانڈرنگ ، مونس الہٰی کے خلاف ریفرنس فائل ، 11 اکتوبر کو طلب

24

لاہور : ایف آئی اے بینکنگ عدالت  نے چوہدری مونس الہی سمیت چار افراد کیخلاف چالان سماعت کے لیے منظور کرلیا ، عدالت نے چوہدری مونس الہی سمیت نامزد ملزمان کو طلب کرتے ہوئے  گیارہ اکتوبر کو ملزمان کو پیش ہونے کا سمن جاری کردیا۔

 

لاہور کی بنکنگ عدالت میں ایف آئی اے نے مونس الہٰی سمیت چار افراد کیخلاف ریفرنس فائل کردیا ،مونس الہٰی پر اپنے بے نامی اداروں کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے ،چالان کے مطابق مونس الہٰی نے بے نامی داروں کے ذریعے رحیم یار خان شوگر مل کے چھیاسٹھ فیصد شئیر حاصل کیے،بے نامی دار نواز بھٹی اکتیس فیصد جبکہ مظہر عباس پینتیس فیصد شئیر ہولڈرز کے مالک ہیں۔

 

مونس الہی ٰکے خلاف چالان میں نائب قاصد اور چپڑاسی کے اہم کردار کی وضاحت کی گئی ہے،مونس الہٰی نے بے نامی داروں کے ذریعے رحیم یار خان شوگر مل کے چھیاسٹھ فیصد شئیر حاصل کیے، نامزد نائب قاصد وزیراعلی ٰپنجاب کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کا قریبی عزیز ہے، نامزد نائب قاصد کے بتیس اکاونٹس میں تقریبا چوبیس ارب کی ٹرانزیکشن ہوئیں۔

 

چالان میں بتایا گیاہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب محمد خان بھٹی دو اکتوبر دوہزار میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ننکانہ میں BPS.1 سکیل میں نائب قاصد بھرتی ہوا، محمد خان بھٹی کے قریبی عزیز نواز بھٹی اور مظہر عباس مونس الہی کے نے نامی دار ہیں۔ بیالیس بے نامی اکاونٹس اور ایک سو سے زائد گواہان کی لسٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.