دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور

9

اسلام آباد: مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کیس کی سماعت کی جس دوران عمران خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ 
ایڈیشنل سیشن جج نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ 
قبل ازیں ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے سماعت شروع کی تو عمران خان کے وکیل بابراعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی جائے۔ 
عدالت نے بابراعوان کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 بجے تک ملتوی کر دی جس کے بعد عمران خان عدالت میں پیش ہوئے تو ان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ 

تبصرے بند ہیں.