اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپےکا نوٹ جاری کردیا

65

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے  75 روپےکا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا۔75 روپے کا نوٹ پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے جاری کیا گیا ہے

اسٹیٹ بینک کے مطابق  رواں سال بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا،عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے ، نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، نوٹ کےایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں جبکہ نوٹ  کی  دوسری جانب مار خور اور دیودارکے درخت کی تصاویرہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔

 

تبصرے بند ہیں.