محمد رضوان نے ٹی 20 کرکٹ میں ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

60

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے انگلینڈ کیخلاف جاری ٹی 20 سیریز کے دوران ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق محمد رضوان دو طرفہ ٹی 20 سیریز میں سب سے زیاد رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور یہ اعزاز انہوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں حاصل کیا۔ 
محمد رضوان پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کی اب تک پانچ اننگز میں 315 رنز بناچکے ہیں اور یوں وہ دو طرفہ سیریز میں 300 رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بلے باز ہیں۔ 
اس سے قبل سربیا کے لیزل ڈنبر نے بلغاریہ کے خلاف چار اننگز میں 284 رنز سکور کئے تھے جبکہ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 5 اننگز میں 255 رنز بنائے تھے۔
محمد رضوان کی پانچ اننگز میں چار نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے دو طرفہ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز بابر اعظم کے پاس تھا۔ 

تبصرے بند ہیں.