انٹربینک میں ڈالر آج مزید سستا ہو گیا

239

لاہور: گزشتہ کئی روز سے امریکی ڈالر کی قدر میں کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور یہ سلسلہ آج بھی برقرار ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج بھی کاروبار کا آغاز پر ڈالر مزید سستا ہونے لگا اور انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 12 پیسے سستا ہونے کے بعد 229 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 
اسی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان جاری ہے اور آج اوپن مارکیٹ میں 1 روپے 50 پیسے سستا ہونے کے بعد 230 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ 
یاد رہے کہ انٹر بینک کے آخری 6 کاروباری سیشنز میں ڈالر 8 روپے 46 پیسے سستا ہو چکا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں مزید کمی ہونے کا امکان ہے۔ 
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 271 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 41 ہزار 163 پر آ گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.