تنبیہ کرنا چاہتا ہوں امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے: جنرل ندیم رضا

135

رسالپور: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پُرامن بقائے باہمی کے اصول پر سختی سے کاربند ہے ۔ تنبیہ کرنا چاہتا ہوں امن کی خواہش کو کوئی کمزوری نہ سمجھے ۔

 

اصغر خان اکیڈمی میں پاک فضائیہ کی 146ویں گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ عالمی امن کے قیام کیلئے پاکستان نے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔ افواج پاکستان روایتی اور غیرروایتی ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی امیدوں کو پورا کیا ہے ۔

 

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے مزید کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والے گریجوایٹس یاد رکھیں آج سے ان کی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز ہو رہا ہے ۔ آپ کو ہمیشہ جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ گریجوایٹس کو زمانہ امن اور جنگ میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانی چاہئے ۔

 

انہوں نے کہا کہ سعودی رائل ایئرفورس کے کیڈٹس بھی آج پاس آؤٹ ہونے والے گریجوایٹس میں شامل ہیں ۔ سعودی عرب سے پاکستان کے تاریخی ، مذہبی ، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں ۔ سعودی عرب سے پاکستان کے دفاع سمیت مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.