اسلام آباد :آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی ، سیلابی صورتحال، آرمی فارمیشنز کی امدادی سرگرمیوں پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکوارٹرز میں 251ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ا فورم کو خارجہ اور داخلی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کلیدی ہیں۔ متاثرین بالخصوص بچوں، خواتین کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی قابل ستائش ہے، فارمیشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کریں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورم نے سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے لیے زیادہ سے زیادہ امداد کی فراہمی کا عزم کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے پاک آرمی کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں کاوشوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں بیماریوں کا پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کلیدی ہیں۔ متاثرین بالخصوص بچوں، خواتین کو ہنگامی طبی امداد کی فراہمی قابل ستائش ہے۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال کرنے میں مدد کی جائے۔
آرمی چیف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فارمیشنز، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر دہشتگردوں کے خلاف موثر کارروائی کریں۔ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہیں۔
تبصرے بند ہیں.