سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو بھی لیک ہو گئی

150

اسلام آباد: ملک میں اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو افشا ہونے کے سلسلے میں ایک اور آڈیو کا اضافہ ہو گیا ہے اور اس بار پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی آڈیو لیک ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وہ سائفر کے معاملے پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی سے گفتگو کر رہے ہیں اور سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں۔ 

عمران خان سائفر کے معاملے پر اعظم خان کو حکمت عملی بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔ اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کرلیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے، وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کر لوں گا آرام سے تو آن ریکارڈ آ جائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے۔
اعظم خان نے کہا کہ سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کر دیں گے، تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں، تجزیہ یہ ہو گا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا،اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کر لیں گے، تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فار سٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اور بیورو کریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس کی متعدد آڈیوز لیک ہوئی ہیں جن میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری لندن سے لئے جانے، مریم نواز کے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ منگوانے جیسے انکشافات ہوئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.