انٹربینک میں ڈالر مزید سستا

30

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے بعد اب کمی کا رجحان جاری ہے اور آج کاروباری دن کے آغاز پر اس کی قیمت میں مزید کمی آئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 1 روپے 91 پیسے کمی کے بعد 232 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ رواں ہفتے انٹربینک میں مجموعی طور پر ڈالر 7 روپے 65 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 218 پوائنٹس اضافے کے بعد 41 ہزار 737 پر آ گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.