نسیم شاہ آج کا میچ نہیں کھیلیں گے

41

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ طبیعت ناسازی کے باعث آج انگلینڈ کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ کیلئے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ وائرل انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں اور گزشتہ رات طبیعت ناسازی کے باعث انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔ 
پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ اب قدرے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم وہ آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہیں جبکہ آئندہ میچز کیلئے ان کی دستیابی کا فیصلہ میڈیکل رپورٹس دیکھنے کے بعد کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پانچواں میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے جبکہ یہ سیریز 2-2 سے برابر ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.