کوئٹہ میں 3 بھائیوں کا قاتل چوتھا بھائی نکلا ، ملزم گرفتار، ماں باپ پر قیامت گزر گئی 

55

 

کوئٹہ : کوئٹہ میں    بھائی نے  3  سگے  بھائیوں کو قتل کر دیا ،    پولیس نے ملزم قیس کی گرفتاری و اعتراف جرم کی تصدیق کردی۔ گزشتہ شب ملزم نے اپنے کزن کی  پستول سے  شادی سے واپس آتے  ہوئے  تینوں بھائیوں کو قتل کیا۔

 

پولیس کے مطابق    ملزم  نے اعتراف کیا کہ اس کا بھائیوں سے اکثر   جھگڑا  رہتا تھا  اور  بھائیوں کی روک ٹوک سے نالاں تھا۔   ملزم  نے   ڈرائیور  کو بھی گولیاں مار یں  لیکن وہ بچ گیا تھا۔  واردات میں استعمال ہونے والا  پستول  بھی برآمد کر لیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.