عدالت کا اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ سے تشبیہ دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم 

16

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے اڈیالہ جیل کو حراستی کیمپ سے تشبیہ دیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا ہے اور رپورٹ جلد از جلد عدالت میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں پر تشدد اور غیر انسانی سلوک کے معاملے کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے ریمارکس دئیے کہ قیدی کی جانب سے دائر درخواست میں لگائے گئے الزامات بادی النظر میں بے بنیاد نہیں ہیں۔ 
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل کو قانون کے مطابق چلانے کے بجائے حراستی کیمپ بنا دیا گیا ہے اور قیدیوں سے غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ 
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید ریمارکس دئیے کہ خفیہ رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہوتی ہیں، عدالت قومی انسانی حقوق کمیشن کو اڈیالہ جیل میں ہونے والی انسانی حقوق کی پامالیوں کی تحقیقات کا حکم دیتی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.