راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کینیڈین ہائی کمشنر نے الوداعی ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں سروسز پر کینیڈین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور سیلاب متاثرین کی امداد پر کینیڈین حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران کینیڈین ہائی کمشنر نے سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کی اور کینیڈا کی جانب سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو بھی سراہا۔
تبصرے بند ہیں.