بھارت نے ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا

126

لاہور: بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل میچز جیتنے کا پاکستان کرکٹ ٹیم کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے آخری میچ میں فتح حاصل کر کے ناصرف ٹی 20 سیریز اپنے نام کی بلکہ پاکستان کا ریکارڈ بھی توڑا۔ 
قومی ٹیم نے گزشتہ سال یعنی 2021 میں مجموعی طور پر 20 ٹی 20 میچز میں کامیابی حاصل کر کے ایک سال میں سب سے زیادہ میچز جیتنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا تاہم بھارتی ٹیم نے رواں سال اب تک 21 ٹی 20  میچز جیت کر پاکستان کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے تیسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔
بھارت نے 187 رنز کا ہدف 4 وکٹ کے نقصان پر صرف ایک گیند پہلے حاصل کیا اور یوں میچ اور سیریز میں فتح اپنے نام کرنے کیساتھ ساتھ رواں سال سب سے زیادہ ٹی 20 میچز جیتنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.