ایپل کمپنی کا ہندوستان میں آئی فون 14 کی تیاری کا اعلان

29

نیویارک: دنیا کی مشہور کمپنی ایپل نے اپنا تازہ ترین آئی فون 14 ہندوستان میں تیار کرنے کا اعلان کر دیا ۔

 

ایک تقریب کے دوران کمپنی نے آئی فون 14 کو اس ماہ کے شروع میں لانچ کیا ۔ تقریب میں آئی فون 14 ، آئی فون 14 پلس ، آئی فون 14 پرو اور آئی فون 14 پرو میکس متعارف کرائے گئے ۔

 

ایپل کمپنی کے اعلیٰ عہدیدار نے ایک بیان میں کہا کہ "نئے آئی فون 14 میں نئی ٹیکنالوجیز اور اہم حفاظتی صلاحیتوں کو متعارف کرایا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہندوستان میں آئی فون 14 کی تیاری کے لیے پرجوش ہیں ۔”

 

دنیا کے بڑے مالیاتی کاروباری اداروں میں سے ایک جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں کے مطابق ایپل 2022 کے آخر تک آئی فون 14 کی پیداوار کا تقریباً 5 فیصد ہندوستان منتقل کردے گا ، جو چین کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی اسمارٹ فون مارکیٹ ہے ۔

 

اس سے قبل جے پی مورگن کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ آج سے تین سال بعد امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا ہر چوتھا آئی فون بھارت میں تیار شدہ ہو گا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.