آرمی چیف سے چیئرمین دبئی پورٹ ورلڈکی ملاقات، 25 لاکھ ڈالر کا عطیہ دیا

13

 

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے دبئی پورٹ ورلڈ کے چیئرمین شیخ احمد سلطان بن سلیم نے ملاقات کی ہے ، آرمی ریلیف فنڈ کے لیے 2.5 ملین ڈالر کا عطیہ  بھی دیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق شیخ سلطان نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کاوشوں کو سراہا۔  اُن کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور قیادت مشکل گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کے ماحولیاتی انصاف کے معاملے کو عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا، شیخ سلطان نے  امدادی کاوشوں میں دیگر ڈونرز کو لانے کی پیشکش بھی کی ہے جسے آرمی چیف نے سراہا۔

تبصرے بند ہیں.