پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کراچی میں ہوگا

52

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کراچی میں ہوگا ، سات میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی سبقت حاصل ہے ۔

 

چوتھے میچ کیلئے ٹیم میں تبدیلیاں متوقع ، آل راؤنڈر شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے ۔ آصف علی کی شمولیت بھی زیر غور ، ممکنہ طور پر اس میچ کے لیے تیسرے میچ والی وکٹ استعمال ہوگی ۔

 

پاکستانی ٹیم لاہور آنے سے پہلے حساب چکانے کے لیے پُرعزم ، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کہتے ہیں توقع ہے تیسرے میچ کی خامیاں نہیں دہرائیں گے ۔

 

واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا ۔ انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باؤلرز کو خوب پھینٹی لگائی اور مقررہ 20 اوورز میں 221 رنز بنائے ۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.