رانا ثناء اللہ کا خوف، عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان موخر کردیا

229

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان ایک بار پھر موخر کردیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا خوف ہے یا کوئی ڈیل چل رہی ہے ابھی صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔

 

نیو نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں جلسہ سے خطاب کرتے کہا کہ میں باہر نکلنے کی کال اس وقت دوں گا جب مخالف سمجھیں گے کہ عمران خان پیچھے ہٹ گیا ہوں ابھی عوام تیاری کریں۔

 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے پتا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے ہمارے لیے کیا تیاری کی ہوئی ہے لیکن رانا ثناء اللہ کو نہیں پتا کہ ہم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.