ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں نے 5 ماہ سے رکے واجبات ادا کر دئیے

9

لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف ) نے 30 سے زائد کھلاڑیوں کے 5 ماہ سے رکے تمام واجبات ادا کر دئیے ہیں اور ڈیڑھ کروڑ سے زائد رقم کھلاڑیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف نے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس اور بیرون ملک دوروں کے ڈیلی الاؤنس کی مد میں گزشتہ پانچ ماہ سے رکے تمام واجبات ادا کر دئیے ہیں۔ 
پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو اور ہماری عزت ہیں، کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کھلاڑیوں کو ان کی رقم نہ ملے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو پیسے نہ ملنے پر سب سے زیادہ دکھ مجھے ہوتا ہے اور ماضی میں بھی جیب سے پیسے لگا کر کھلاڑیوں کی رقم ادا کی جبکہ مستقبل میں ایسا کرنا پڑا تو ضرور کریں گے۔ 
پی ایچ ایف کے سیکرٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ عہدہ سنبھالا تو اولین ترجیح کھلاڑیوں کو ان کا حق دلانا تھا، وعدہ کیا تھا کہ کیمپ سے پہلے رقم ادا ہو جائے گی۔
واضح رہے کہ اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہو گا جس میں کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر ٹورنامنٹ کی تیاری کریں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.