سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ درج 

15

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کے قتل کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ شہزادہ ٹاؤن کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں بتایا گیا ہے کہ ملزم نے گھر میں پولیس کو دیکھ کر خود کو کمرے میں بند کیا، گرفتاری کے وقت ملزم کی شرٹ اور ہاتھوں پر خون کے نشانات تھے۔ 
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے جھگڑے کے دوران بیوی کو ڈمبل کے وار کر کے قتل کیا جبکہ ملزم نے باتھ ٹب سے مقتولہ کی لاش برآمد کرائی جس کے سر پر زخم کے نشانات تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز امیر کی بہو کو قتل کر دیا گیا تھا اور اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو گھر میں قتل کیا۔ 
بیٹے کے ہاتھوں بہو کے قتل کے واقعے کے حوالے سے سینئر صحافی ایاز امیر نے کہا تھا کہ ایسا واقعہ کسی کے ساتھ پیش نہ آئے اور یہ صدمہ کسی کو اٹھانا نہ پڑے۔

تبصرے بند ہیں.