ٹرانسجینڈر بل کا غلط استعمال ہورہا ہے ، سراج الحق

119

لاہور :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ٹرانسجینڈر بل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا  ،  ان کا کہنا تھا اس بل کا غلط استعمال ہو رہا ہے، جو شریعت اور انسانیت کے منافی ہے ۔
تٖفصیلات کے مطابق  جماعت اسلامی کے مرکزی دفتر منصورہ  لاہورمیں سراج الحق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ٹرانسجینڈر بل کا کہنا تھا میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے بنا صنف کی تبدیلی ڈکلئیر کرنا غلط ہے، پی ڈی ایم حکومت ،پی ٹی  آئی کے بعد ناکام ترین حکومت ہے، دونوں ایک در کے ملنگ اور لاڈلے ہیں ۔

 

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے صوبائی و وفاقی حکومت کہیں نظر نہیں آرہی، لوگ بنا چھت اور بھوک سے مر رہے ہیں، اورحکومت باہر کی امداد کی منتظر ہے۔

تبصرے بند ہیں.