وزیراعظم شہباز شریف کی جوبائیڈن سے ملاقات

45

نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے77ویں اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول سے ملاقات ہوئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر ہوئی۔ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر کی عالمی برادری سے پاکستان کی مدد کی اپیل پر ان سے تشکر کا اظہار کیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں ایک اہم نقطہ اٹھایا ہے کہ سیلاب سے پاکستان میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ پاکستان نہیں مگر اس کے باوجود سیلاب سے پاکستان میں 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے اور ابتدائی تخمینے کے مطابق ہماری معیشت کو بھی 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ بین الاقوانی برادری پاکستان کو قرضوں میں ریلیف دینے پر غور کریں تاکہ ہم اپنے پاﺅں پر کھڑے ہو سکیں، سیلاب متاثرین کی امداد میں تاخیر سے بڑا سانحہ جنم لے سکتا ہے۔ 
علاوہ ازیں وزیراعظم آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کریں گے جس میں وہ ماحولیاتی تبدیلی سے آئے سیلاب کی تباہی کا ذکر کریں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.