آئی ایم ایف نے شرائط میں نرمی پر آمادگی ظاہر کی ہے: مفتاح اسماعیل

14

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی مالیاتی ادارے نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں، کپاس اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں تو ہمیں دونوں چیزیں درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں، ورلڈ بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے۔ 
وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ میرا کام سیلاب زدگان کیلئے رقم جمع کرنا ہے اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے بھی امداد کی بات کی ہے، یہ سچ ہے کہ سیلاب سے متاثر ہر شخص تک نہیں پہنچ سکے مگر کرپشن کی بات جھوٹی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عمران خان ذرا سی دھمکی پر گڑگڑا کر معافی مانگ لیتے ہیں، عمران خان اتنے خطرناک ہیں کہ سب سے معافیاں مانگتے ہیں، ان کی فکر نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.