پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

24

کراچی: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان سات ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ 
سیریز کے پہلے میچ میں انگلش کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی تاہم دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے میچ جیت کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔ 
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ کپتان معین علی نے دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے 23 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بین ڈکٹ 43 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان ناقابل شکست رہی اور دونوں نے انتہائی زبردست اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے آخری اوور کی تیسری گیند پر ہدف حاصل کر لیا۔ 
بابراعظم گزشتہ کئی میچز میں ناکامی کے بعد بھرپور فارم میں نظر آئے اور 66 گیندوں پر 5 چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 110 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 4 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 88 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

تبصرے بند ہیں.