اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل، پاکستان واپسی پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

63

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری 7 اکتوبر تک معطل کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا ہے۔ 
ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کو واپسی پر گرفتار نہ کیا جائے، وہ پاکستان واپس آجائیں پھر ان کے وارنٹ منسوخی کے معاملے کو دیکھیں گے۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل سابق وزیر خزانہ نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے اشتہاری قرار دینے کے خلاف دائر درخواست واپس لیتے ہوئے کہا تھا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے گا اور گزشتہ روز انہوں نے اپنے وارنٹ گرفتاری کے خلاف احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی تھی۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءفواد چوہدری نے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں لکھا ’اب اسحاق ڈار کو بری کئے جانے کی تیاری ہے، حیران ہوں عدالتیں یہ تماشہ دیکھ رہی ہیں کہ کس طرح ملزم اور نیب مل کر پاکستان کا پیسہ ٹھکانے لگا رہے ہیں، یہ تماشہ رجیم چینج کا سب سے بڑا مقصد تھا، بدقسمتی ہے این آر او 2 پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور سوائے عمران خان کے سب خاموش ہیں۔‘ 

تبصرے بند ہیں.