لاہور: تعلیمی میدان میں سپیریئر یونیورسٹی سب سے سپیریئر، جس کا قومی سطح کے بعد اب عالمی فورمز پر بھی اعتراف ہونے لگا ہے ریکٹر سپیرئیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کو ساؤتھ ایشیاءکی ٹاپ 100خواتین میں شامل کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ شاندار تقریب میں ساؤتھ ایشین پارٹنرشپ سمٹ نے ریکٹر، سپیریئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمن کو چھٹے بزنس ایکسیلنس ایوارڈز 2022ءمیں ساؤتھ ایشیا کی ٹاپ 100 پاور ویمن ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سپیرئیر یونیورسٹی نے تعلیمی میدان میں اس سے قبل بھی کئی اعزاز حاصل کئے ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سمیرا کو یہ ایوارڈ تعلیمی خدمات، سماجی و اقتصادی اثرات مرتب کرنے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ سپیریئر یونیورسٹی کو ایمرجنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
تبصرے بند ہیں.