اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی معافی قبول کرلی: تحریری حکم نامہ جاری 

80

اسلا م آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ  نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی معافی قبول کرلی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کا بیان بادی النظر میں تسلی بخش قرار دیتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

 

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ ہائی کورٹ نے عمران خان کے معافی کے بیان پر اطمینان کا اظہارکر دیا۔

 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جانب سے معافی پر مطمئن ہیں۔  عمران خان بیان حلفی دیں تو اسے زیر غور لایا جائے گا۔ فرد جرم کی کارروائی پر سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کی جاتی ہے۔ عمران خان 3 اکتوبر تک بیان حلفی جمع کرائیں۔عمران خان کی روسٹرم پر کی گئی مکمل گفتگو تحریری حکمنامے  کا حصہ بنا دی گئی۔

 

تبصرے بند ہیں.